ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اس بار یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد ہوں گے

اس بار یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد ہوں گے

Tue, 24 Jan 2017 21:22:35    S.O. News Service

نئی دہلی،24/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد آل نہیان اس بار یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ہیں۔ان کی ہندوستان آمد کو کئی اعتبار سے اہم مانا جا رہا ہے، کیونکہ کئی بڑے معاہدوں پر دستخط ہونے کی بھی امید ہے۔ان میں سے 75بلین ڈالر کا این آئی آئی ایف (نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ)ہے۔اس ایم او یو پراگست 2015میں وزیر اعظم نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے وقت ہی رضامندی بن گئی تھی، لیکن اب تک اس پر دستخط نہیں ہوئے ہیں۔وزارت خارجہ میں سکریٹری ای آرامر سنہا کے مطابق اس پر بات چیت کافی آگے بڑھ چکی ہے اور سرمایہ کاری کہاں کس طرح کرنی ہے، اس معاہدے میں صاف ہو جائے گا۔حالانکہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفیر نودیپ سوری کے مطابق،اس معاہدے کے علاوہ ہندوستان میں یو اے ای کی کمپنیوں نے تقریبا چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جن میں کوچی کی اسمارٹ سٹی، چنئی میں پری فیبری کیٹڈا سٹرکچرز، ریئل اسٹیٹ وغیرہ شامل ہیں۔کیا دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف 34ممالک کے مشترکہ اتحاد میں ہندوستان کے شامل ہونے کے بارے میں کوئی بات ہوئی ہے؟ یہ پوچھے جانے پر امر سنہا نے کہا کہ یہ مسئلہ کبھی نہیں اٹھاہے۔حالانکہ قندھار میں جس طرح دہشت گرد انہ حملے میں یو اے ای کے پانچ سفارت کار ہلاک ہوئے، اس سے صاف ہے کہ سب کا دشمن ایک ہی ہے۔خطرات کے بارے میں اطلاعات تو شیئر کی ہی جاتی ہیں، ان کے علاوہ، توانائی سیکورٹی، دفاعی آلات کی فروخت، کاروبار، سفارت کاروں کے لیے آسان ویزا قواعد، سیاحت وغیرہ پر بھی بات چیت ہوگی۔شیخ زائد بن آل نہیان کے ساتھ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ہوگا۔


Share: